ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہنت نریندر گری کی موت کے معاملہ میں سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش

مہنت نریندر گری کی موت کے معاملہ میں سی بی آئی سے جانچ کرانے کی سفارش

Thu, 23 Sep 2021 23:54:08    S.O. News Service

لکھنؤ،23؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کی موت کے معاملہ میں اتر پر دیش حکومت نے بدھ کے روز سی بی آئی سے جانچ کی سفارش کر دی ہے ۔ نریندر گری کی موت کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے اور لگاتار اس معاملہ کی سی بی آئی سے جانچ کرائے جانے کی سفارش کی جا رہی تھی۔

اتر پردیش کے محکمہ داخلہ نے یہ اطلاع دی کہ نریندر گری کی موت کے تعلق سے تمام پہلوؤں کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کا حکم وزیر اعلی نے دیا ہے ۔ واضح رہے اس تعلق سے ایک عرضی ہائی کورٹ میں بھی داخل کی گئی ہے۔اب اس معاملہ میں مرکزی حکومت کو طے کرنا ہے کہ اس معاملہ کی جانچ سی بی آئی سے کرائی جانی چاہئے یا نہیں۔

واضح رہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مہنت نریندر گری کی موت کا وقت 20 ستمبر کو دوپہر تین سے چار بجے کے درمیان کا ہے اور جسم پر کسی طرح کی چوٹ کا کوئی نشان نہیں ہے۔ اس سے قبل سادھو سنت سماج کے ساتھ ساتھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے بھی یہ بات کہی تھی کہ مہنت نریندر گری خودکشی نہیں کر سکتے اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ رام ولاس ویدانتی نے بھی ایسا ہی کہا تھا ۔ حزب اختلاف کی جانب سے کی جانے والے اس مانگ کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت نے سی بی آئی جانچ کی سفارش کر دی ہے۔


Share: